بی جے پی امیدوار وجیندر گپتا نے روہنی اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار وجیندر گپتا نے بدھ کو روہنی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر ان کے ساتھ تھے۔ بی جے پی امیدوار وجیندر گپتا نے
بی جے پی امیدوار وجیندر گپتا نے روہنی اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا


نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار وجیندر گپتا نے بدھ کو روہنی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر ان کے ساتھ تھے۔ بی جے پی امیدوار وجیندر گپتا نے اپنی نامزدگی سے قبل روڈ شو کیا۔ یہ روڈ شو ونوبا اپارٹمنٹ سے شروع ہوا اور اہنسا وہار اپارٹمنٹ، یو سی او اپارٹمنٹ، ڈی سی چوک، بھارت اپارٹمنٹ، اگروہہ سوسائٹی، اندرا پرستھ سوسائٹی، پرشانت وہار اے بی بلاک اور بابوسا چوک کے درمیان کی سڑک سے ہوتا ہوا ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے دفتر پہنچا۔

روڈ شو سے پہلے وجیندر گپتا نے اپنی رہائش گاہ پر ہون اور پوجا کر کے بھگوان کا آشیرواد لیا۔ ریلی کے آغاز سے قبل بی جے پی امیدوار کے انتخابی دفتر میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے کہا کہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر یہ بات اعتماد کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ بی جے پی روہنی اسمبلی سیٹ پر بھاری ووٹوں سے جیتنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجیندر گپتا نے اپنے اسمبلی حلقہ روہنی میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں سے ان کی جیت یقینی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مودی حکومت کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں مرکزی حکومت نے دہلی کی ترقی کے لیے کئی ترقیاتی اسکیموں کا تحفہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande