شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ حالانکہ
شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ


شیئر بازار میں شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن شروعاتی کاروبار میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے فوراً بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کی حرکت میں کمی آئی لیکن کاروبار کے پہلے 20 منٹ کے بعد خریداروں نے دوبارہ خریداری کا زور بنادیا۔ اس خریداری کی حمایت سے شیئر مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.31 فیصد اور نفٹی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں این ٹی پی سی، ماروتی سوزوکی، کول انڈیا، بی پی سی ایل اور کوٹک مہندرا کے شیئر 3.14 فیصد سے لیکر 1.27 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف بجاج فنسرو، بجاج فائنانس، شری رام فائنانس، مہندرا اینڈ مہندرا اور ایکسس بینک کے شیئر 2.44 فیصد سے لیکر 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,343 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,380 شیئر منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 963 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 28 شیئر سبز نشان میں اور 22 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 400.51 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 76,900.14 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد منافع وصولی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے کاروبار کے اگلے 20 منٹ میں انڈیکس 76,555.94 پوائنٹس تک گر گیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 233.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,733.38 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 74.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,250.45 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت شروع ہونے کی وجہ سے یہ انڈیکس 23,165.30 پوائنٹس تک گر گیا۔ حالانکہ کاروبار کے پہلے 20 منٹ کے بعد خریدار مارکیٹ میں سرگرم ہوکر خریداری شروع کردی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 44.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,220.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande