چنڈی گڑھ، 15 جنوری (ہ س)۔ پنجاب کے کھنوری بارڈر پر آج 111 کسان انشن پر بیٹھیں گے۔ کسان رہنما ابھیمنیو کوہاڑ نے بتایا کہ کسانوں کا ایک جتھہ بارڈر کی دیوار کے ساتھ انشن پر بیٹھے گا۔ اس کی قیادت سنیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ کے قائدین کریں گے۔ ابھیمنیو کوہاڑ نے کہا کہ یہ کسان سخت سردی میں کھلے آسمان تلے انشن پر بیٹھیں گے۔
دریں اثنا، جگجیت سنگھ ڈلیوال کا انشن بدھ کو 51ویں دن میں داخل ہو گیا۔ ڈلیوال کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔ کسانوں کی تحریک سے متعلق آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی، جہاں پنجاب حکومت ڈلےوال کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد