بہار سے اغوا ہونے والا بچہ نیپال سے برآمد، تین اغوا کار گرفتار
کاٹھمنڈو، 14 جنوری (ہ س)۔ نیپال پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جسے بھارت کی ریاست بہار سے اغوا کر کے نیپال لا کر چھپا دیا گیا تھا۔ اس اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرلاہی ضلع کے ڈی ایس پی دیپک ش
بہار سے اغوا ہونے والا بچہ نیپال سے برآمد، تین اغوا کار گرفتار


کاٹھمنڈو، 14 جنوری (ہ س)۔

نیپال پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے جسے بھارت کی ریاست بہار سے اغوا کر کے نیپال لا کر چھپا دیا گیا تھا۔ اس اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سرلاہی ضلع کے ڈی ایس پی دیپک شریسٹھا نے منگل کو میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بہار کے سیتامڑھی ضلع کی پولیس کو بچے کو اغوا کرکے نیپال میں چھپائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ کافی تفتیش کے بعد مغوی بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا۔ بچے کو ضلع کے برہما پوری گاو¿ں میں کھیتوں کے درمیان ایک پرانے تباہ شدہ مکان میں ہاتھ پیر باندھ کر رکھا گیا تھا۔ ڈی ایس پی شریستھا نے بتایا کہ جب گھر پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود تین لوگوں کو قابو کرلیا گیا۔ ان میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔

نیپال پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں اس تباہ شدہ مکان کا مالک 67 سالہ رام جی ساہ، 19 سالہ وکرم پاسوان، 27 سالہ پرواچن ساہ، سیتامڑھی راجواڑا گرام پنچایت مشرانیہ ٹول، بہار شامل ہیں۔ . پولیس نے ان کے پاس سے ایک دیسی ساختہ پستول، گولیوں کے دو راو¿نڈ، ایک موبائل، ایک تیز دھار چاقو اور بہار نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ ڈی ایس پی شریستھا نے بتایا کہ مغوی بچے کو بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اغوا ہونے والے بچے کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ گرفتار تمام افراد کو اغوا، تاوان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ضلعی عدالت سے سات روزہ پولیس ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande