کھٹمنڈو، 15 جنوری (ہ س)۔ نیپال کی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد رہنماو¿ں نے وزیر اعظم کے پی اولی اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اہم اپوزیشن لیڈر پشپ کمل دہل پرچنڈ نے کہا کہ اب اولی حکومت کی عمر زیادہ نہیں ہے۔
پارٹی صدر پشپ کمل دہل پرچنڈ کی صدارت میں آج ماو¿ نواز پارلیمانی پارٹی کے دفتر میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی۔ ماو¿نوازوں کے علاوہ یونیفائیڈ سماج وادی پارٹی، راشٹریہ سوتنتر پارٹی، راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی، نیپال سماج وادی پارٹی اور عام جنتا پارٹی کے سرکردہ لیڈران میٹنگ میں موجود تھے۔
اجلاس میں اولی حکومت پر پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلانے اور آرڈیننس کے ذریعے حکومت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ الزام بھی لگایا گیا کہ حکومت نے 6 ماہ مکمل ہونے کے باوجود کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی۔ پرچنڈ نے کہا کہ وزیر اعظم اولی کے رویہ کی وجہ سے حکمراں جماعتوں میں عدم اطمینان اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ نیپالی کانگریس کے بڑے لیڈر حکومت کے خلاف کھلے عام بیانات دے رہے ہیں۔ اس کو دیکھ کر صاف اشارہ ملتا ہے کہ حکمران اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
پرچنڈ نے صحافیوں سے کہا کہ اولی حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ اولی حکومت کو ہٹانے کی ضرورت نہیں۔ پرچنڈ نے کہا کہ نیپالی کانگریس کسی بھی وقت اولی حکومت سے حمایت واپس لے سکتی ہے۔ پرچنڈ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے نئے اقتداری اتحاد کے لیے نیپالی کانگریس کو حکومت کی قیادت کی کھلی پیشکش کی ہے۔ جس دن کانگریس پارٹی اولی حکومت سے حمایت واپس لے گی، ایک نیا اتحاد وجود میں آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ اولی سے ہاتھ ملانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہی غلطی نہیں کریں گے جو پہلے دو بار کر چکے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد