سعودی عرب اور سنگاپور کا اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کا معاہدہ
ریاض،15جنوری(ہ س)۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نےآج بدھ کے روز سنگاپورکے دورے کے دوران جمہوریہ سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور جمہوریہ سنگاپور کے درمیان ممتاز دوطرفہ
سعودی عرب اور سنگاپور کا اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کا معاہدہ


ریاض،15جنوری(ہ س)۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نےآج بدھ کے روز سنگاپورکے دورے کے دوران جمہوریہ سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور جمہوریہ سنگاپور کے درمیان ممتاز دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی دونوں دوست ممالک کی قیادت اور عوام کی امنگوں کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گی۔

میٹنگ کے اختتام پر دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کی منظوری ایک ایسا قدم ہے جو سعودی عرب اور سنگاپور کے باہمی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں دو طرفہ اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں، تجارتی تبادلے کے حجم کو بڑھانے کے لیے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے لیے نئے افق کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دستخط کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے منفرد موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔ مملکت کے ویڑن 2030 کے فریم ورک کے اندر مو¿ثر بین الاقوامی شراکت داری قائم کرنے کے لیے مملکت عالمی مالیاتی مراکز میں سے ایک کے طور پر سنگاپور کی اہمیت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande