ویتنام اور روس نے جوہری توانائی پر تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے
ہنوئی، 14 جنوری (ہ س)۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ہنوئی کے دو روزہ دورے کے دوران جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ویتنام اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ بڑھتے ہوئے اخراجات اور حفاظتی خدشات کی وجہ سے 2016 میں دو نیوکلیائی پ
Vietnam-Russia sign MoU on nuclear energy cooperation


ہنوئی، 14 جنوری (ہ س)۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے ہنوئی کے دو روزہ دورے کے دوران جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ویتنام اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

بڑھتے ہوئے اخراجات اور حفاظتی خدشات کی وجہ سے 2016 میں دو نیوکلیائی پاور پلانٹس کی تعمیر روکنے کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ملک اپنے جوہری توانائی کے منصوبوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے اسے 2050 تک توانائی میں خود کفیل بننے اور گرین ہاو¿س کے اضافی اخراج کو قابو کرنے کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ معاہدہ روس کی سرکاری نیوکلیئر پاور کمپنی روساٹام اور ویتنام کی سرکاری ملکیت والی پاور یوٹیلیٹی ای وی این کے درمیان طے پایا۔

وزیر اعظم میشوسٹن نے اپنے ہم منصب فام من چن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کی اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ٹو لام اور ویتنام کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ٹران تھانہ مان سے ملاقات کی۔

میشوسٹن نے کہا”ویتنام جنوب مشرقی ایشیا میں روس کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ آج ہم آپ کے ساتھ روس اور ویتنام کے درمیان تعاون کے ایک جامع منصوبے پر بات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو 2030 تک جاری رہے گا۔“ اگلے دن بدھ کو وہ صدر لوونگ کوونگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande