اے ایم یو کے استاد نے سربیا کی یونیورسٹیز میں لیکچر دیا
علی گڑھ، 7 ستمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر جاوید علی نے سربیا کا دورہ کیا اور نووی پزار اسٹیٹ یونیورسٹی، سربیا میں ”ریاضی، میکینکس اور انفارمیٹکس کے عصری مسائل“ موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ہلفر فریکشنل ڈیفرینشیئل ایکوئیشنز کے مسئلہ پر لیکچر دیا۔
انہوں نے یونیورسٹی آف نیس کا بھی دورہ کیا اور لیکچر دیا۔ اس کے ساتھ ہی وہاں کے اساتذہ پروفیسر ماریجا سیوٹکووچ، پروفیسر ولادیمیر راکوسووچ، پروفیسر گرادیمیر وی میلووینووچ اور پروفیسر ایبر ہارڈ مالکوسکی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مشترکہ تحقیق کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ان کے دورے میں سربیا کی دونوں یونیورسٹیز نے تعاون کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ