مدھیہ پردیش میں کوہرے سے راحت، لیکن سردی کا ستم جاری، پچمڑھی میں پارہ 4 ڈگری سے نیچے
مدھیہ پردیش میں کوہرے سے راحت، لیکن سردی کا ستم جاری، پچمڑھی میں پارہ 4 ڈگری سے نیچے ۔ آنے والے دنوں میں ٹھنڈ اور بڑھنے کا امکان بھوپال، 25 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کوہرے کی شدت میں کمی آئی ہے، لیکن ٹھنڈ کا اثر اور تیز ہو گیا ہے۔ پچمڑھی می
علامتی تصویر


مدھیہ پردیش میں کوہرے سے راحت، لیکن سردی کا ستم جاری، پچمڑھی میں پارہ 4 ڈگری سے نیچے

۔ آنے والے دنوں میں ٹھنڈ اور بڑھنے کا امکان

بھوپال، 25 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں کوہرے کی شدت میں کمی آئی ہے، لیکن ٹھنڈ کا اثر اور تیز ہو گیا ہے۔ پچمڑھی میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس سے نیچے چلا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹھنڈ اور بڑھنے کا امکان ہے، ایسے میں نئے سال پر پچمڑھی جانے والے سیاحوں کو اضافی احتیاط برتنی ہوگی۔ ریاست کا دوسرا سب سے ٹھنڈا علاقہ شہڈول کا کلیان پور رہا۔ وہیں، کئی شہروں میں پارہ 7 سے 9 ڈگری کے درمیان بنا ہوا ہے۔

ریاست میں کوہرے کا اثر بھلے ہی کم ہوا ہو، لیکن دہلی سے بھوپال، اجین اور اندور آنے والی ٹرینوں کی رفتار اب بھی متاثر ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے کئی ٹرینیں 5 سے 8 گھنٹے تک تاخیر سے چل رہی ہیں۔ جمعرات کی صبح گوالیار، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، چھترپور، پنا، ستنا، ریوا، سیدھی، سنگرولی اور شہڈول میں ہلکا سے درمیانی کوہرا دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے دو دنوں میں کوہرا اور کم ہوگا، لیکن کم از کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک گراوٹ آ سکتی ہے۔

بدھ کی رات پچمڑھی میں کم از کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری پر پہنچ گیا۔ سیزن میں پہلی بار پچمڑھی میں اتنا کم درجہ حرارت رہا ہے۔ کلیان پور میں یہ 6.3 ڈگری رہا۔ یہ ریاست کا دوسرا سب سے ٹھنڈا شہر رہا۔ نوگاوں میں پارہ 7 ڈگری درج کیا گیا۔ راج گڑھ میں 7.4 ڈگری، ملاجکھنڈ میں 7.6 ڈگری، ریوا میں 8.2 ڈگری، امریا میں 8.3 ڈگری، رائسین، چھندواڑہ- منڈلا میں 9 ڈگری، کھجوراہو میں 9.2 ڈگری اور ٹیکم گڑھ میں درجہ حرارت 9.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 دسمبر کو ویسٹرن ڈسٹربنس مغربی ہمالیائی خطے کو متاثر کرے گا، جس کا اثر مدھیہ پردیش میں ٹھنڈی ہواوں کی شکل میں نظر آ سکتا ہے۔ فی الحال شمالی ہواوں اور جیٹ اسٹریم کے اثر سے اندور، بھوپال، راج گڑھ اور شاجاپور میں دن کے درجہ حرارت میں بھی سردی برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande