سرینگر میں نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل میں ٹکر سے 65 سالہ شخص کی حالت نازک
سرینگر، 25 دسمبر (ہ س): سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں جمعرات کوٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جب اس کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں انہیں شدید زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر سری
سرینگر میں نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل میں ٹکر سے 65 سالہ شخص کی حالت نازک


سرینگر، 25 دسمبر (ہ س): سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں جمعرات کوٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جب اس کی موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں انہیں شدید زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی کی شناخت عبدالحمید (65) ساکن اومپورہ، بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande