کٹھوعہ میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد
کٹھوعہ میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطا
کٹھوعہ میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد


کٹھوعہ میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد

جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ میں قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس ضمن میں جاری حکم نامے کے مطابق ضلع مجسٹریٹ راجیش شرما نے کہا ہے کہ بعض افراد اور گروہ وی پی این خدمات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سائبر پابندیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں اور ممنوعہ ایپس، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

یہ احتیاطی اقدام بی این ایس ایس، 2023 کی دفعہ 163 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق ضلع کٹھوعہ کی حدود میں کام کرنے والے تمام افراد، اداروں، سائبر کیفے اور انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان پر ہوگا، تاہم وہ ادارے یا افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے جنہیں حکومت کی جانب سے باضابطہ تحریری اجازت حاصل ہو۔

حکم نامے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande