نائب صدر جمہوریہ دھنکھڑ کی چترکوٹ آمد
بھارت رتن راشٹر رشی نانا جی دیش مکھ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے
بھوپال، 7 ستمبر (ہ س)۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کا آج ستنا ضلع کے چترکوٹ پہنچنے پر وزیر مملکت محترمہ پرتیما باگری نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے نائب صدر کو گلدستہ پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر نائب صدر دھنکھڑ کے ساتھ اتر پردیش حکومت کے وزیر محنت انیل راجور، وزیرمملکت (آزادانہ چارج) پسماندہ طبقہ بہبود نریندر کشیپ، میئر ستنا یوگیش تامرکار، نگر پنچایت صدر سادھنا پٹیل، کمشنر ریوا بی ایس جامود، آئی جی ونیت کھنہ، ڈی آئی جی ساکیت پرکاش پانڈے، کلکٹر انوراگ ورما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش گپتا نے بھی ہیلی پیڈ پر گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے چترکوٹ کے آروگیہ دھام میں واقع بھارت رتن راشٹرا رشی نانا جی دیشمکھ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس موقع پر دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل سکریٹری اتل جین نے نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ کو بھگوان شری گنیش کی مورتی پیش کی۔ نائب صدردھنکھڑ اور ان کی اہلیہ نے دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کیمپس میں ’’ایک پیڑماں کے نام‘‘مہم میں اپنی ماں کی یاد میں پودا بھی لگایا۔ اس کے بعد نائب صدر دھنکھڑ اتر پردیش کے چترکوٹ میں جگت گرو رام بھدراچاریہ دیویانگ اسٹیٹ یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے لیے سڑک کے راستے روانہ ہوئے۔ اتر پردیش کے چترکوٹ میں منعقدہ قومی سمینار میں شرکت کے بعد نائب صدرجگدیپ دھنکھڑ ایک بار پھر فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں چترکوٹ آئے اور شام 5 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پریاگ راج کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیرمملکت برائے شہری ترقیات ورہائشات محترمہ باگڑی، چترکوٹ گرامودیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بھرت مشرا سمیت سینئر انتظامی افسران نے انہیں جذباتی وداعی دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن