کولکاتہ، 07 ستمبر (ہ س)۔
آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے اثاثوں کا انکشاف جاری ہے۔ اب ان کے نام پر بیلاگھاٹ اورہاتیارہ میں دو فلیٹ اور ایک ولا کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے پہلے، کیننگ کے علاقے میں ان کے ایک بنگلے کا پتہ چلا تھا، سی بی آئی ذرائع کے مطابق، نیو ٹاو¿ن کے قریب ہاتیارہ کے نوپارہ ملک باغان میں سندیپ گھوش کے نام پر ایک تین منزلہ ولا ہے، جسے 'گھوش ولا' کہا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سندیپ گھوش کے والدین یہاں رہتے تھے۔ یہ گھر سندیپ گھوش کے سیاہ کارناموں کے سامنے آنے کے بعد سے خالی پڑا ہے۔ ان کے والدین اب سلی گڑی میں اپنی بیٹی کے گھر رہ رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق سندیپ گھوش کے والدین 'گھوش ولا' میں رہتے تھے اور سندیپ گھوش بھی یہاں کبھی کبھار آیا کرتے تھے۔ گھر کے باہر سی بی آئی کا ایک نوٹس بھی چسپاں کیا گیا ہے، جس میں سندیپ گھوش کا نام ہے۔ اس کے ساتھ بیلاگھاٹ میں چار منزلہ عمارت میں سندیپ گھوش کے نام پر دو فلیٹ بھی ہیں۔ ان میں سے ایک فلیٹ اس نے دفتر کے طور پر استعمال کیا اور دوسرا ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
اس سے قبل کیننگ کے علاقے میں سندیپ گھوش کے نام پر سنگیتا سندیپ ولا کے نام سے ایک پرتعیش بنگلے کا انکشاف ہوا تھا۔ ان جائیدادوں کے انکشاف کے بعد سے ہی سندیپ گھوش اور ان کے خاندان کے خلاف مقامی لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ