غازی آباد: الگ الگ انکاونٹر میں پولیس کی گولیوں سے تین شرپسند زخمی، چار گرفتار
غازی آباد، 07 ستمبر ( ہ س)۔ غازی آباد پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو الگ الگ انکاونٹر میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے تین شرپسند پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ چوتھے بدمعاش کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ زخمی شرپسندوں کو اسپتال
Ghaziabad: 3 miscraents injured in encounters, 4 arrested


Ghaziabad: 3 miscraents injured in encounters, 4 arrested


Ghaziabad: 3 miscraents injured in encounters, 4 arrested


غازی آباد، 07 ستمبر ( ہ س)۔ غازی آباد پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو الگ الگ انکاونٹر میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے تین شرپسند پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ چوتھے بدمعاش کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ زخمی شرپسندوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ڈی سی پی نگر راجیش کمار نے بتایا کہ وجے نگر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈمپنگ یارڈ سدھارتھ وہار میں ایک آٹو میں کچھ مشکوک افراد موجود ہیں جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ بھی ۔ اس اطلاع پر پولیس ٹیم نے ڈمپنگ یارڈ پہنچ کر محاصرہ کیا۔ اسی دوران پولیس ٹیم کو دیکھ کر پانچ افراد یارڈ میں کھڑے آٹو سے نیچے اترے اور بھاگنے لگے اور پولیس اہلکاروں کو مارنے کی نیت سے گولی چلا دی۔ اپنے دفاع میں پولیس پارٹی نے بھی فائرنگ کی جس میں دیپک عرف ڈیوڈ اور ابھیشیک موریہ زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے پکڑ لیا۔ اس کے علاوہ ان کے ایک اور ساتھی ارمان کو ڈمپنگ یارڈ سدھارتھ وہار میں استعمال ہونے والے آٹو، چوری/لوٹی گئی اشیا اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس کے دو ساتھی انکور اور انکت اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے پوچھ گچھ پر بتایا کہ ہم بازاروں، راہگیروں اور گھروں سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چوری کرنے جیسی وارداتیں انجام دیتے ہیں اور سستے داموں فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم کو آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔ آج بھی ہم واردات کو انجام دے کر چوری اور لوٹ کے مال کو فروخت کرنے کے لئے گھوم رہے تھے کہ پولیس کے ذریعہ پکڑ لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے دو لیپ ٹاپ، ایک ٹیبلٹ، مختلف کمپنیوں کے آٹھ موبائل فون، پانچ موٹر سائیکلیں اور ایک اسکوٹر سمیت دو پستول، چار زندہ اور دو عدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ صاحب آباد پولیس اسٹیشن نے راجیو کالونی کے رہنے والے بھیم کو ریلوے اسٹیشن کے قریب انکاونٹر کے دوران گرفتار کیا ہے۔ اے سی پی رجنیش اپادھیائے نے بتایا کہ مجرم کے بائیں ہئر میں گولی لگی ہے۔ وہ ایک شاطر لیٹرا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، ایک پستول، ایک زندہ کارتوس، ایک کارتوس کی شیل ، ایک مسروقہ موبائل فون اور دو مسروقہ پیلی دھات کی چین برآمد ہوئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande