منی پور: جیری بام میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
امپھال ، 7 ستمبر (ہ س)۔ منی پور کے جیری بام ضلع میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح جیری بام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے چھ کلومیٹر دور پیش آیا۔ منی پور پولیس کے مطابق ایک شخص کو سوتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک
Fresh violence in Manipur: 5 dead in Jiribam


امپھال ، 7 ستمبر (ہ س)۔ منی پور کے جیری بام ضلع میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح جیری بام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے چھ کلومیٹر دور پیش آیا۔

منی پور پولیس کے مطابق ایک شخص کو سوتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں چار دیگر مسلح افراد مارے گئے۔ معلومات کے مطابقعسکریت پسند سنسان علاقے میں اکیلے رہنے والے ایک شخص کے گھر میں گھس گئے اور اسے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ سو رہا تھا۔

اس قتل کے بعد پہاڑیوں میں دو برادریوں کے مسلح افراد کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تین عسکریت پسندوں سمیت کل چار افراد مارے گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande