پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی، 07 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فورسز نے چار خودکش حملہ آوروں کو مار گرایا۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشن
Attack on Frontier Corps HQ in Khyber Pakhtunkhwa fails


راولپنڈی، 07 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فورسز نے چار خودکش حملہ آوروں کو مار گرایا۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

جیو نیوز کی رپورٹ میں آئی ایس پی آر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمعہ کی علی الصبح فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کو مو¿ثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔ فوج کے میڈیا ونگ نے کہا، ”پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عزم اور بہادری کے ساتھ کھڑی ہیں۔“

علاوہ ازیں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع پشین کے سرخاب مہاجر کیمپ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی سرنگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande