لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی سے ’آسکر‘ بھی متاثر،ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ملتوی
لاس اینجلس، 14 جنوری (ہ س)۔ امریکی ریاست کیلوفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی زبردست آگ کے باعث 97ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کے اعلان میں تقریباً ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے کہا کہ نامزدگ
لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی سے ’آسکر‘ بھی متاثر،ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان ملتوی


لاس اینجلس، 14 جنوری (ہ س)۔

امریکی ریاست کیلوفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی زبردست آگ کے باعث 97ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کے اعلان میں تقریباً ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے کہا کہ نامزدگیوں کا اعلان اب 23 جنوری کو کیا جائے گا۔ یہ اعلان پیر کو اکیڈمی کی ویب سائٹ پر سی ای او بل کرمر اور صدر جینیٹ یانگ نے مشترکہ طور پر کیا۔

سی ای اوز کریمر اور یانگ نے کہا کہ اس آگ نے لاس اینجلس میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ اکیڈمی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اکیڈمی نے محسوس کیا ہے کہ نامزدگیوں کے اعلان کی تاریخ کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اکیڈمی کے کارکن فرنٹ لائن پر آکر راحت اور بچاو¿ کا کام کر رہے ہیں۔ اکیڈمی ان کارکنوں کو اعزاز دے گی جو امدادی سرگرمیوں کا حصہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگل کی آگ کے سانحے کی وجہ سے آسکر نامزدگی کی ووٹنگ کی مدت 17 جنوری کی شام 5 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔ نامزدگیوں کا اعلان 23 جنوری کو صبح 5:30 بجے بغیر کسی دھوم دھام کے ڈیجیٹل طور پر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 10 فروری کو ہونے والے لنچ کا بھی اس سال اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ 97 ویں آسکر کی تقریب 2 مارچ 2025 کو اوویشن ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوگی اور شام 7 بجے براہ راست نشر کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande