ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ کا سالانہ پروگرام منعقد
جب کوئی کام مقصد کے تحت کیا جاتاہے تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے : ڈاکٹر سید احمد خاں نئی دہلی :4اگست (ہ س )۔ ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ رجسٹر ڈ کا سالانہ پروگرام کا انعقاد سیدواد بھون جین درہم شالا وشواس نگر میں کیاگیا جس میں مہمان خصوصی کے ط
سید احمد خان


جب کوئی کام مقصد کے تحت کیا جاتاہے تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے : ڈاکٹر سید احمد خاں

نئی دہلی :4اگست (ہ س )۔

ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ رجسٹر ڈ کا سالانہ پروگرام کا انعقاد سیدواد بھون جین درہم شالا وشواس نگر میں کیاگیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خاں ، سابق ڈین آف فیکلٹی جامعہ ہمدرد پروفیسر عارف زیدی ، رکن اسمبلی اوم پر کاش شرما ، ڈاکٹر حکیم عزیر بقائی ، ڈاکٹر حنا اختر ، ڈاکٹر شہناز ، ڈاکٹر زکی الدین ، حکیم کالے خاں نے شرکت کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض ٹرسٹ کے قومی صدر ڈاکٹر فہیم ملک نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر فہیم ملک نے ٹرسٹ کے ا?غاز و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ا?ج سے دوسال قبل ہم نے جس مقصد کیلئے ٹرسٹ قائم کیاتھا اس مقصد کے تحت ہماری پوری ٹیم کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سالوں میں ڈاکٹرس اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ سے ملک کی مختلف ریاستوں سے ڈاکٹروں کو جوڑنے کا کام کیا جارہاہے جو ہمارے لئے خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ کے جڑے سبھی ڈاکٹرس اپنے کلینک کے ذریعہ موثر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داری بھی ادا کرر ہے ہیں۔

پروگرام میں بہترین کار گردگی کرنے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ساتھ ہی اس سال ڈاکٹر ستیش بھرت اور ڈاکٹر رائیس احمد کو گیسٹ آف اونرکے اعزاز سےنوازا گیا۔ ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید احمدخاں نے کہاکہ جب کوئی کام مقصد کے تحت کیا جاتاہے تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹری ایک ایسا پیشہ ہے جس میں لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوتاہے کہ سماج میں رہتے ہوئے ہمیں کچھ وقت لوگوں کی بھلائی کیلئے بھی نکالنا چاہئے اور ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جس سے عوام کو فیض پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ میں مبارکباد دیتا ہوں ڈاکٹر فہیم ملک کو جنہوں نے ڈاکٹر س اینڈ پیرا میڈیکل ٹرسٹ قائم کرکے ڈاکٹروں کو ایک مقصد کے تحت جوڑنے کا سلسلہ شروع کیا۔ پروفیسر عارف زید ی نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر وں کو بیش قیمتی مشوروں سے نوازا اور پریکٹس سے متعلق اہم نکات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اہم شرکا میں حکیم آفتاب عالم خان ، عمران قنوجی ، ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر مہدی حسن ، ڈاکٹر عابد ملک ، ڈاکٹر انکن کمار ، ڈاکٹر پونم ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹر مونس ، ڈاکٹر انوج کمار ، ڈاکٹر مشاہد علی ، ڈاکٹر ارشد علی ، ڈاکٹر سنمبل ، ڈاکٹر نرگس ملک ، ڈاکٹر رئیس کے نام قابل ذکر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande