تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر
علی گڑھ، 4 ستمبر (ہ س)۔ ساسنی گیٹ کی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کالونی میں نگر نگم کی زمین اور سڑک پر قبضہ معاملے میں منگل کو کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔رکن اسمبلی شہر مکتا سنجیو راجہ کی مداخلت سے کارروائی روک دی گئی ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ پہلے وہ جائے وق
تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر


علی گڑھ، 4 ستمبر (ہ س)۔

ساسنی گیٹ کی ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کالونی میں نگر نگم کی زمین اور سڑک پر قبضہ معاملے میں منگل کو کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔رکن اسمبلی شہر مکتا سنجیو راجہ کی مداخلت سے کارروائی روک دی گئی ہے۔ رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ پہلے وہ جائے وقوع پر جا کر دیکھیں گی، اسکے بعد ہی نگر نگم کارروائی کرے گا۔ کارروائی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیاگیا ہے۔ جمال پور میں زمزم گلی میں سڑک پر آگے بڑھ کر ریمپ بنا کر قبضہ کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں علاقائی عوام نے نگر نگم میں میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیا ہے

کچھ لوگوں نے تعمیر کر سڑک بلاک کر دیس ہے۔ اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ویر سنگھ نے ڈی ایم آفس کو خط بھیجا تھا کہ4؍ ستمبر کو تعمیرات ہٹا یس جائے گا۔

اسسٹنٹ میونسپل کمشنر نے بتایا کہ ٹیم ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ ایریا میں گئی تھی، رکن اسمبلی شہر سے بھی بات کی۔ جمال پور واقعہ پر بتایا گیا کہ ایک بار ریمپ ٹوڑا گیا، اگر ریمپ کو دوبارہ سڑک تک لایا گیا ہوگاتو اسے بھی ہٹا یا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande