بھارت ۔ نیپال سرحد سے نیپالی خاتون گرفتار، 30 لاکھ روپئے مالیت کی چرس برآمد
بہرائچ، 30 ستمبر (ہ س)۔ سیما سشترا بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں اور پولیس ٹیم نے اتوار کی رات چیکنگ کے دوران ہند-نیپال سرحد کے قریب ایک خاتون اسمگلر کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس سے 30 لاکھ روپئے مالیت کی چرس برآمد ہوئی۔ انسپکٹر شمشیر بہادر سنگھ ک
ھف


بہرائچ، 30 ستمبر (ہ س)۔ سیما سشترا بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں اور پولیس ٹیم نے اتوار کی رات چیکنگ کے دوران ہند-نیپال سرحد کے قریب ایک خاتون اسمگلر کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس سے 30 لاکھ روپئے مالیت کی چرس برآمد ہوئی۔

انسپکٹر شمشیر بہادر سنگھ کے مطابق سب انسپکٹر وجے کمار فورس اور ایس ایس بی کے جوانوں کے ساتھ نیپال سرحد پر چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک مشکوک خاتون کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 30 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ خاتون کی شناخت جیون کماری کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ٹیم اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ اسے چرس کی یہ کھیپ کس نے دی اور وہ اسے کہاں لے جا رہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande