ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لارہے تھے 56 کلو گانجہ، ضبط
ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لارہے تھے 56 کلو گانجہ، ضبطروہتاس، 21 دسمبر(ہ س)۔ بہار میں شراب بندی کے بعد لوگوں کو سوکھے نشے کی لت لگ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار میں چرس اور گانجہ کی بڑی مقدار اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ دوسری ریاستوں سے گانجہ اور چرس بہار لائے جا
ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لارہے تھے 56 کلو گانجہ ، ضبط


ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لارہے تھے 56 کلو گانجہ، ضبطروہتاس، 21 دسمبر(ہ س)۔ بہار میں شراب بندی کے بعد لوگوں کو سوکھے نشے کی لت لگ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار میں چرس اور گانجہ کی بڑی مقدار اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ دوسری ریاستوں سے گانجہ اور چرس بہار لائے جا رہے ہیں۔ روہتاس پولیس نے ایک بس کی ڈکی سے 56 کلو گانجہ برآمد کیا ہے۔ اسے ساڑی کے بنڈل میں چھپا کر لایا جا رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں کئی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ایس پی کے مطابق روہتاس پولیس کو اطلاع ملی کہ شیو ساگر باشندہ انوپ کمار ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ اڈیشہ اور رائے پور کی طرف سے آرہی بس کی ڈکی میں ساڑی کے بنڈل میں گانجہ چھپا کر لارہا تھا۔ ڈہری کے قومی شاہراہ پر پالی پل کے قریب انتظامیہ کی ٹیم نے جانچ مہم شروع کی۔ مسافر بس کی جب جانچ کی گئی تو انوپ کمار اور ایک دیگر لڑکے کو پکڑ لیا گیا۔ بس کی ڈکی میں رکھی 80 ساڑیوں کے دو بنڈل سے 56 کلو سے زیادہ گانجہ برآمد ہوا۔ اسمگلر کی نشاندہی پر سہسرام بس اسٹینڈ میں گانجہ کا انتظار کر رہے کرگہر باشندہ وندھیا سنگھ اور ان کے ساتھ دو دیگر شخص دھنو کمار اور سونو چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد اب پولیس بڑے مافیا کی تلاش میں ہے۔ پانچوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس بیک وارڈ لنکج کا پتہ لگانے میں مصروف ہوگئی ہے۔ ایک خصوصی ٹیم اڈیشہ اور رائے پور جارہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ اسمگلروں کو کسی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande