سمستی پور21دسمبر(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور میں ایک بار پھربدمعاشوں کا ننگا ناچ دیکھنے کو ملا۔ مسلح بدمعاشوں نے دن دہاڑے دو افراد کو گولی مار کرقتل کر کے پورے علاقہ میں خوف وہراس ہے۔ ضلع میں زمین مافیا ؤں نے دو لوگوں کو گولی مار کر قتل کے بعد سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس کیپٹن سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس نے دونوں مقتول کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔واضح ہو کہ سمستی پور ضلع میں زمین کے تنازع کی وجہ سے پہلے بھی کئی لوگوں کا قتل ہو چکا ہے۔درحقیقت سمستی پور ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقے کے مکتا پور معین کے نزدیک مسلح بدمعاشوں نے ٹوٹو ڈرائیور اور ٹوٹو پر بیٹھے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مہلوک شخص کی شناخت نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے وجے گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ ٹوٹو ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔لواحقین کا الزام ہے کہ کسی نے وجے گپتا کو گھر سے بلایا اور لے گیا، جس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے تھانہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈی ایس پی صدر نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے میں ملوث بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔اطلاع دیتے ہوئے صدر ڈی ایس پی سنجے کمار پانڈے نے بتایا کہ دوہراقتل زمین کے تنازعہ کو لے کر لینڈ مافیا نے کیا ہے۔ صدر ڈی ایس پی نے بتایا کہ مقتول وجے گپتا کو اس کے دوستوں نے گھر سے بلایا اور اسے زمین دکھانے لے گئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan