پیرس اولمپک سلور میڈلسٹ ہی بنگ جیاو نے 27 سال کی عمر میں بین الاقوامی بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ لے لی
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ پیرس اولمپکس میں خواتین کے سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد چینی شٹلر ہی بنگ جیاو نے منگل کو بین الاقوامی بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تاہم 27 سالہ کھلاڑی گھریلو ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔ بنگ جیاو نے ہندوست
Paris Olympics silver medalist He Bing Jiao retires


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ پیرس اولمپکس میں خواتین کے سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد چینی شٹلر ہی بنگ جیاو نے منگل کو بین الاقوامی بیڈمنٹن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تاہم 27 سالہ کھلاڑی گھریلو ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔ بنگ جیاو نے ہندوستان کی دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں انہیں عالمی نمبر 1 جنوبی کوریا کی این سی ینگ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگ جیاو¿ 2021 میں ٹوکیو گیمز میں سندھو کے خلاف کانسہ کے تمغے سے محروم ہو گئی تھیں۔

وہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ 2014 میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کے پیچھے رنر اپ رہنے کے بعد نوعمری میں بیڈمنٹن کھلاڑی کے طور پر مشہور ہوئیں۔ اسی سال کے آخر میں نانجنگ میں ڈومیسٹک یوتھ اولمپک گیمز میں، انہوں نے فائنل میں یاماگوچی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

بائیں ہاتھ کی شٹلر نے 461 سنگلز میچوں میں 336-125 کا ہار جیت کا ریکارڈ بنانے کے بعد اپنے کیریئر کو الوداع کہہ دیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande