اے ایم یو میں نیشنل لائبریرین ڈے منایا گیا
علی گڑھ, 13 اگست (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس نے 12 اگست کو ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن کے یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل لائبریرین ڈے منایا۔ ڈاکٹر رنگناتھن کو ہندوستان میں لائبریری سائنس کا بابائے آدم کہا جاتا ہے۔ اس موقع پ
اے ایم یو میں نیشنل لائبریرین ڈے منایا گیا


علی گڑھ, 13 اگست (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس نے 12 اگست کو ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن کے یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل لائبریرین ڈے منایا۔ ڈاکٹر رنگناتھن کو ہندوستان میں لائبریری سائنس کا بابائے آدم کہا جاتا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم معصوم رضا نے کہا کہ ڈاکٹر ایس آر رنگناتھن نے لائبریریوں کے سلسلہ میں بے پناہ خدمات انجام دیں اور ان کی تحریریں عالمی سطح پر لائبریری پریکٹیسیز کی رہنمائی کرتی ہیں۔

پروفیسر نوشاد علی پی ایم، پروفیسر نشاط فاطمہ، ڈاکٹر محمد ناظم، ڈاکٹر مزمل مشتاق اور ڈاکٹر کشور جہاں نے بھی لائبریری اور انفارمیشن سائنس کے شعبے میں ڈاکٹر رنگناتھن کی خدمات پر اظہار خیال کیا۔

ڈاکٹر مزمل مشتاق نے پروگرام کی نظامت کی، جبکہ ڈاکٹر کشور جہاں نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande