نئی دہلی،13اگست(ہ س)۔
ناک کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ یافتہ مرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسکلامیہ نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) انڈیا دوہزار چوبیس میں لگاتار تیسرے سال اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔جن شعبہ ہائے علم میں جامعہ نے اپنی پوزیشن بہتر کی ہے ان ڈینٹل،رسرچ انسٹی ٹیوشن اینڈ انجینرئنگ ہے اس کے ساتھ ہی جامعہ نے مینجمنٹ میں بھی اپنا مقام برقرار رکھاہے۔
ڈینٹل زمرے میں جامعہ کے فیکلٹی آف ڈینٹسٹری گزشتہ سال کی دسویں پوزیشن (اسکور اکسٹھ اعشاریہ ایک چار) کے مقابلے اس سال آٹھویں پوزیشن (اسکور چونسٹھ اعشاریہ تین آٹھ) پر آئی ہے جب کہ انجیئرنگ میں یونیورسٹی گزشتہ سال کی چھبیسویں پوزیشن (انسٹھ اعشاریہ تین صفر) کے مقابلے میں چوبیسویں پوزیشن (اسکور اکسٹھ اعشاریہ دو آٹھ) پر آئی ہے۔سال دوہزار تیئس میں فیکلٹی آف ڈینٹسٹری نے اپنی پوزیشن بہت بہتر کی ہے اور دوہزار بائیس میں سولہویں مقام سے دسویں مقام پر پہنچ گئی اورڈینٹسٹری فیکلٹی اس سال بھی بہتر کررہی ہے۔ملک کے ڈینٹل کالجوں میں جامعہ کی فیکلٹی آ ف ڈینٹسٹری نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے اور دس سب سے اہم اداروں میں پہلا غیر پوسٹ گریجویٹ (پی جی) انسٹی ٹیوٹ بن گیاہے کیوں کہ دوسرے ڈینٹل کالجوں میں ایم ڈی ایس جیسے پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہوتے ہیں۔ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زمرے میں بھی جامعہ لگاتار بہتر کررہی ہے اور گزشتہ سال کے بیسویں مقام (اسکور پچپن اعشاریہ آٹھ چھے) کے مقابلے اس سال انیسواں مقام (اسکور چھپن اعشاریہ ایک دو) پر آگئی ہے۔
جامعہ کی مینجمنٹ فیکلٹی نے مینجمنٹ زمرے میں پچھلے سال کے انسٹھ اعشاریہ سات آٹھ کے مقابلے میں ساٹھ اعشاریہ تین دو پر پہنچی ہے اوراپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔تمام زمروں اور آرکی ٹیکچر اینڈ پلاننگ اور قانون کے زمرے میں بھی یونیورسٹی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور رینک میں تھوڑی بہت تبدیلی آئی ہے۔پروفیسر محمد شکیل قائم مقام شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر کہاکہ ”مختلف زمروں میں جامعہ کی بہترین رینکنگ اور لگاتار تیسرے سال اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی وجہ سے جامعہ کیمپس میں خوشی کی لہر ہے۔ا س سے ہمارے نظم و ضبط، پابند ی،دقت نظر سے انجام دی گئی رسرچ اور مجموعی طورپر ہمارے خلوص اور مشترکہ کاوش کا اظہار ہوتاہے۔خوشی اورمسرت کی لہر نے ہمارے اندر مستقبل میں مزید اونچائیوں کو چھونے کے لیے نیا عزم و حوصلہ اور توانائی پیداکردیا ہے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais