ایران روس کو' بیلسٹک میزائل دینے سے باز رہے، ہمارا رد عمل سریع اور سنگین ہوگا: امریکہ
واشنگٹن،13اگست(ہ س)۔ امریکہ نے ایران کو باضابطہ طور پر انتباہ کیا ہے کہ ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل دیے تو امریکی رد عمل سخت ترین ہو گا۔ یہ امریکی دھمکی پیر کے روز سامنے ائی ہے۔امریکہ کی طرف سے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی اطلاعات کا
آمریکہ


واشنگٹن،13اگست(ہ س)۔

امریکہ نے ایران کو باضابطہ طور پر انتباہ کیا ہے کہ ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل دیے تو امریکی رد عمل سخت ترین ہو گا۔ یہ امریکی دھمکی پیر کے روز سامنے ائی ہے۔امریکہ کی طرف سے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ' ایران کی طرف سے ایسی سرگرمی ان کوششوں کے برعکس ہو گی جو ایران امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ امریکی ترجمان ویندات پٹیل نے پیر کے روز یہ انتباہ رپورٹرز کو دی گئی بریفنگ کے دوران کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا امریکہ اپنی یورپی اتحادیوں کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں ہے کہ ' ایران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ' ایسا ہونے کی صورت میں ہم نے اپنے رد عمل اور جواب کی تیاری کر لی ہے۔ ایران کے لیے ہمارا ' ریسپانس ' بڑا سریع اور سنگین ہو گا۔ترجمان کے مطابق ' ایران کی بیلسٹک میزائل روس کو دینا یوکرین میں جاری جنگی جارحیت کو ڈرامائی طور پر بڑھاوا دینے کا باعث بنے گا۔خیال رہے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے دو مختلف یورپی ذرائع کے حوالے سےجمعہ کے روز یہ اطلاع دی تھی۔ درجنوں روسی فوجیوں کو ایران میں 'فتح 360 بیلسٹک میزائلوں' کے استعمال کی تربیت دی جارہی ہے۔'رائٹرز ' کی رپورٹ کے مطابق ' فتح 360 ' ایک کلوز رینج بیلسٹک میزائل ہے۔اس کی سینکڑوں کی تعداد میں روس کو فراہمی توقع کی جارہی ہے تاکہ روس یوکرین کی جنگ میں استعمال کرے۔

دوسری جانب روس ان دنوں ان ملکوں سے بھی جنگی آلات کے حصول کے لیے کوشاں ہے جن پر پابندیاں عاید ہیں۔ ان ملکوں میں شمالی کوریا بھی شامل ہے۔ امریکہ ایران کے بنائے گئے ڈرون طیاروں کے سلسلے میں پابندیاں لگا چکا ہے۔ تاہم ایرانی حکام روس کو ڈرون فراہم کرنے کی لگاتار تردید کرتے ہیں۔ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کوایک اصلاح پسند صدر کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جیسا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی امریکہ اور یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات بحالی کی بات کر کے اپنی اصلاح پسندی کا ثبوت بھی دینے کی کوشش کی تھی۔ لیکن امریکی ترجمان نے کہا ' یہ دوہرا پن ہے جس کی وجہ سے ایرانی رجیم کی ساکھ متاثر رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande