کیجریوال کی عرضی پر سپریم کورٹ میں 20 اگست کو سماعت
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری اور ٹرائل کورٹ کے سی بی آئی تحویل کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 20 اگست کو سماعت کرے گا۔ آج کیجریوال کی طرف سے پیش
Hearing on Kejriwal petition in Supreme Court on Aug 20


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ دہلی ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری اور ٹرائل کورٹ کے سی بی آئی تحویل کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر 20 اگست کو سماعت کرے گا۔ آج کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد عدالت نے 20 اگست کو سماعت کا حکم دیا۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اگست کو دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کی سی بی آئی کی گرفتاری اور ٹرائل کورٹ کے سی بی آئی تحویل کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی طرف سے کیجریوال کی گرفتاری کو درست قرار دیا تھا۔ سی بی آئی نے کیجریوال کو 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 21 مارچ کی شام دیر گئے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

10 مئی کو سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی اور اگلے دن انہیں خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔ کیجریوال نے 2 جون کوسرینڈر کر دیا تھا۔ ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو کیجریوال کو عبوری ضمانت دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande