ہادی حسن ہال میں سالانہ مجلس کا انعقاد
علی گڑھ, 13 اگست (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہادی حسن ہال میں اقامت پذیر طلباء نے سالانہ ہال مجلس کا اہتمام کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام حیدر زیدی نے کربلا کے دلخراش واقعہ کے تاریخی اور فلسفیانہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے خاص طور سے
مجلس پڑھتے ہوئے


علی گڑھ, 13 اگست (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہادی حسن ہال میں اقامت پذیر طلباء نے سالانہ ہال مجلس کا اہتمام کیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام حیدر زیدی نے کربلا کے دلخراش واقعہ کے تاریخی اور فلسفیانہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے خاص طور سے ان اصولوں اور اقدار کا ذکر کیا جن کی خاطر امام حسین نے اپنے ساتھیوں اور اہل و عیال سمیت اپنی جان نچھاور کی اور اپنا سب کچھ قربان کردیا۔

حاضرین نے عصر حاضر میں کربلا کے سانحے کے اسباق اور اس کی اہمیت کے بارے میں مقرر موصوف کے بیان کو خوب سراہا۔

جناب عظیم حسین شمس آبادی نے سوز خوانی کی جب کہ جناب رونق عباس نے نوحہ خوانی کی۔ اس سے قبل ڈاکٹر اصغر مہدی نقوی نے مہمان خطیب کا تعارف کرایا۔

ہادی حسن ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد اطہر انصاری نے مجلس کے انعقاد پر طلباء کی ستائش کی اور خطیب اور سوزخواں کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ انھوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس کے اختتام پر ڈاکٹر اظہر عباس نے مہمانوں، اساتذہ، مختلف شعبہ جات کے طلباء اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا، جن میں پروفیسر مظہر عباس (آرتھوپیڈکس)، ڈاکٹر باقر عباس (آرتھوپیڈکس)، ڈاکٹر حیدر ایس حسینی (میڈیسن)، ڈاکٹر عباس وسیم (فزیالوجی)، ڈاکٹر مبشر ایچ صوفی (ریڈی ایشن آنکولوجی)، ڈاکٹر حسین ایچ عباس (میڈیسن)، ڈاکٹر لیاقت (میڈیسن)، ڈاکٹر ذیشان جعفر (سرجری) اور ڈاکٹر عون علی مہدی (سرجری) شامل تھے۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande