لکھنؤ میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، کئی لوگوں کی موت
لکھنؤ، 31 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گڈمبا تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اطلاعات آرہی ہیں کہ اس حادثے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
لکھنؤ میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، کئی لوگوں کی موت


لکھنؤ، 31 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گڈمبا تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اطلاعات آرہی ہیں کہ اس حادثے میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande