یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی میں داخلے کی مدت 15 ستمبر تک بڑھائی گئی
ناسک ، یکم ستمبر(ہ س)۔ یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے اپنی 12 فیکلٹیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 135 کور
یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی میں داخلے کی مدت 15 ستمبر تک بڑھائی گئی


ناسک ،

یکم ستمبر(ہ س)۔

یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی سال

2025-26 کے لیے آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 15 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی

نے اپنی 12 فیکلٹیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 135 کورسز پیش کیے ہیں جن میں گریجویٹ،

پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرام شامل ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے

نئے اصولوں کے تحت طلبہ کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ ایک ساتھ دو ڈگریاں مکمل کر سکیں،

چاہے ایک ریگولر کورس کے ساتھ ہو یا دونوں ڈگریاں اوپن لرننگ کے ذریعے، اس طرح

طلبہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کر سکیں گے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو سوناونے نے اس سال کئی نئے پروفیشنل

کورسز شامل کیے ہیں تاکہ بدلتے ہوئے دور کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ ان کورسز میں

ڈیٹا اینالیٹکس، آئی بی ایم سرٹیفکیٹ پروگرام، ڈیجیٹل فوٹو گرافی، فارمر پروڈیوسر

کمپنی مینجمنٹ، ڈاگ بریڈرز اویئرنیس اور شمسی و ہوائی توانائی کے کورسز شامل ہیں۔ یہ

پروگرام طلبہ کو ایسے ہنر اور عملی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں

جو موجودہ ملازمت کی منڈی اور ٹیکنالوجیکل ترقی سے ہم آہنگ ہوں۔

اوپن یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈسٹنس ایجوکیشن سسٹم کے تحت طلبہ اپنی

سہولت اور ذاتی حالات کے مطابق گھر بیٹھے تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔ اس سے خاص طور

پر ملازمت پیشہ افراد، تاجر، گھریلو خواتین اور ایسے طلبہ کو سہولت حاصل ہوتی ہے

جو روایتی کالجوں میں داخلہ لینے سے قاصر رہتے ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت

دی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ https://ycmou.digitaluniversity.ac

پر جا کر فارم بھریں یا اپنے قریبی

اسٹڈی سینٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔

رجسٹرار دلیپ بھرڈ اور اسٹوڈنٹ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرکاش دیش مکھ نے بتایا

کہ مزید رہنمائی کے لیے طلبہ یونیورسٹی کے ہیلپ لائن نمبروں 0253-2230580،

2231715، 2230106، 2231714 یا موبائل نمبروں 9307497575 اور 9207046750 پر رابطہ

کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق داخلہ کی تاریخ میں دی گئی یہ توسیع طلبہ کو

بھرپور موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی دلچسپی اور مستقبل کے منصوبوں کے مطابق

کورسز کا انتخاب کر سکیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande