زہریلاکھانا کھانے سے پلول میں دو معصوم بچوں کی موت
پلول، یکم ستمبر (ہ س)۔ ضلع پلول کے ہاتھین علاقے کے گاو¿ں کلساڈا میں ایک خاندان اس وقت غم میں ڈوب گیا جب ہائی اسکول کے چوکیدار رام چندر کے پوتے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت نیاتی (13) اور کپل (12) کے طور پر ہوئی ہے۔موصولہ اطل
زہریلاکھانا کھانے سے پلول میں دو معصوم بچوں کی موت


پلول، یکم ستمبر (ہ س)۔ ضلع پلول کے ہاتھین علاقے کے گاو¿ں کلساڈا میں ایک خاندان اس وقت غم میں ڈوب گیا جب ہائی اسکول کے چوکیدار رام چندر کے پوتے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت نیاتی (13) اور کپل (12) کے طور پر ہوئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بچوں کی والدہ میرا نے آلو، گوبھی کا سالن اور پوری بنائی تھی۔ دونوں بچوں نے کھانا دو بار کھایا۔ دیر رات تقریباً 12 بجے دونوں کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ پیٹ میں درد کی شکایت پر اہل خانہ انہیں مقامی کلینک لے گئے جہاں انجکشن لگانے کے بعد بھی ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ بچوں کو گلے میں درد اور دم گھٹنے میں بھی تکلیف ہونے لگی۔ اس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں فرید آباد کے بادشاہ خان اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ہتھین پولیس موقع پر پہنچی اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی۔ تفتیشی افسر سریکھا نے کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ فی الحال پولیس ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande