جموں, 13 اگست (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ عسّر علاقے میں منگل کی شام دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسسز کے مابین مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق منگل کی شام ضلع ڈوڈہ کے عسّر ہیرنی علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں اور فورسسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔تاہم تھوڑی دیر تک چلنے والے تصادم کے بعد طرفین کے مابین فائرنگ رک گئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی فورسسز نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا ۔سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی سیکورٹی فورسسز کے جوان مشتبہ مقام کی طرف بڑھے تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری تھا ۔تاہم سرکاری طور پر اس آپریشن کی تصدیق نہ ہوئی ہے ۔
ہندوستان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر / عبدالسلام صدیقی