آشاکارکنان کی حوصلہ افزا رقم میں تین گنا اضافہ، ممتا کارکنوں کی ترغیبی رقم بھی دگنی ہوئیپٹنہ، 30 جولائی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے محکمہ صحت میں کام کرنے والی خواتین کو ایک اور بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صحت خدمات میں اہم کردار ادا کرنے والی آشا اور ممتا کارکنوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ آشاکارکنوں کی اعزازیہ رقم تین گنا کر دی گئی ہے جبکہ ممتا کارکنان کی رقم دوگنی کر دی گئی ہے۔ آشا کارکنوں کو اب ایک ہزار روپے کے بجائے تین ہزار روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا کارکنان کو 300 روپے فی ڈیلیوری کے بجائے 600 روپے کی حوصلہ افزا رقم دی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کو دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے تقریباً ایک لاکھ آشا اور ممتا کارکنان مستفید ہوں گی۔خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ شیئر کرکے یہ جانکاری دی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 'نومبر 2005 میں حکومت کے قیام کے بعد سے ہم نے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ آشا اور ممتا کارکنوں نے دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کوذہن میں رکھتے ہوئے اور دیہی علاقوں میں صحت خدمات کو مضبوط بنانے میں آشا اور ممتا کارکنوں کے اہم تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اعزازیہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آشا ورکرس کو اب 1000 روپے کے بجائے 3000 روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ممتا کارکنوں کو 300 روپے فی ڈیلیوری کے بجائے 600 روپے بطور حوصلہ افزادیے جائیں گے، اس سے ان کے حوصلے مزید بڑھیں گے اور دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو تقویت ملے گی۔'آشا اور ممتاکارکنان محکمہ صحت کی ایک اہم کڑی ہیں۔ آشا اور ممتا کارکنان دیہی علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت، ویکسنشن، ڈیلیوری جیسی صحت کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دور دراز کے دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ ان کی اہم شراکت کا احترام کرتے ہوئے حکومت نے ان کے اعزازیہ میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعزازیہ میں اضافے کے بعد آشا اور ممتا ورکروں کے خود اعتمادی اور کام کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وہ پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں گے، اس سے دور دراز کے دیہی علاقوں میں رہنے والے عام لوگ مستفید ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan