صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی سے متعلق یک روزہ بیداری پروگرام
علی گڑھ, 13 اگست (ہ س) اے ایم یو گرلز اسکول میں ملازمت کی جگہوں پر صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی پر مبنی ایک آڈیو ویژول پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل آمنہ ملک اور وائس پرنسپل الکا اگروال نے کی۔ تقریب کا اہتمام بشریٰ کرمانی اور ارم نے کی
صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی سے متعلق یک روزہ بیداری پروگرام


علی گڑھ, 13 اگست (ہ س) اے ایم یو گرلز اسکول میں ملازمت کی جگہوں پر صنفی حساسیت اور جنسی ہراسانی پر مبنی ایک آڈیو ویژول پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت پرنسپل آمنہ ملک اور وائس پرنسپل الکا اگروال نے کی۔ تقریب کا اہتمام بشریٰ کرمانی اور ارم نے کیا تھا۔ پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر ویڈیوز اور تقاریر کے ذریعے صنفی حساسیت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ بارہویں جماعت (ہیومینیٹیز) کی طالبات پریہ وارشنے اور سکینہ رومم رضوی نے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اے ایم یو گرلز اسکول نے جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے مقامی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) اور خواتین کا سیل تشکیل دیا ہے۔ اس موقع پر آئی سی سی، اے ایم یو کا بھی ایک پوسٹر آویزاں کیا گیا تاکہ اس سلسلہ میں لوگوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا ہو۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande