ویتنام کے وزیراعظم نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی۔
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم چن کا دورہ ہندوستان-ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو م

m


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س)۔ ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن، جو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعظم چن کا دورہ ہندوستان-ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کرے گا، ویتنام کے وزیر اعظم کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات قریبی ثقافتی اور تاریخی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ بین الاقوامی فورمز میں باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور تعاون سے بھرپور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور ہمارے ہند-بحرالکاہل کے وژن کے لئے ایک اہم شراکت دار ہے، انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماری دو طرفہ مصروفیات سیاسی تبادلے سے لے کر دفاعی شراکت داری، تجارت اور سرمایہ کاری، ترقیاتی تعاون تک ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ہمارے مشترکہ بدھ مت کے ورثہ اور ثقافتی تعلقات اور ویتنام میں ثقافتی مقامات کی بحالی کے لیے جاری مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ہندوستان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande