ہماچل پردیش کے چمبا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی نقصان نہیں
شملہ، 14 مارچ (ہ س)۔ لداخ اور کارگل میں آئے زلزلے کے جھٹکوں سے ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں بھی زمین لرز اٹھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صبح 2 بجکر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی
Earthquake tremors felt in Himachal Chamba too


شملہ، 14 مارچ (ہ س)۔ لداخ اور کارگل میں آئے زلزلے کے جھٹکوں سے ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں بھی زمین لرز اٹھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صبح 2 بجکر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق زلزلے کا مرکز لداخ اور کرگل کے علاقے میں 33.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.76 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 15 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ چمبا ضلع جموں و کشمیر سے متصل ہے جس کی وجہ سے پڑوسی ریاست میں بھی اس کا ہلکا اثر محسوس کیا گیا۔

لوگ خوفزدہ ہوگئے لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا

ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ضلع چمبا میں زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد کچھ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کافی دیر تک جاگتے رہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ زلزلے کے ان جھٹکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہماچل پردیش زلزلے کے حساس علاقے میں آتا ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع زون 4 اور زون 5 میں آتے ہیں جہاں بڑے زلزلے آنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ریاست میں اب تک کا سب سے تباہ کن زلزلہ 4 اپریل 1905 کو آیا تھا جس کی شدت 7.8 تھی۔ اس زلزلے نے کانگڑا اور چمبا اضلاع میں زبردست تباہی مچائی تھی جس میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande