سیتامڑھی یکم اگست (ہ س)۔ بہار میں لوگ کتنے ظالم ہو گئے ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کسی کی جان لینے سے بھی باز نہیں آ رہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ سیتامڑھی ضلع سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک کسان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے ۔ بدمعاشوں نے ان پر اینٹ ۔ پتھر سے حملہ کیا اور پھر چاقو سے آنکھ پھوڑ دی۔
یہ پورا معاملہ ڈمرا تھانہ علاقہ کے لگما گاؤں کا ہے۔ جہاں کدو چوری کرنے آئے چوروں نے کھیت میں بٹائی دار کو اینٹ پتھر اور چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ چوروں نے کسان کی ایک آنکھ پر بھی چاقو سے حملہ کیا۔ جس سے کسان کی آنکھ لہو لہان ہوگئی۔
چوروں کی پٹائی سے زخمی کسان کی کھیت میں ہی موت ہوگئی ۔ متوفیوں کی شناخت سریندر شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ شور وغل ہونے پر سینکڑوں کی تعداد میں قریب کے لوگ جمع ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع تھانہ کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے سیتامڑھی صدر اسپتال بھیج دیا۔
پولیس پورے معاملے کو جلد سے جلد سلجھانا چاہتی ہے۔ تبھی تو فرانزک ٹیم اور ڈاگ سکواڈ کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan / عبدالسلام صدیقی