مدراس سے واپس آئے نوجوان کو ڈینگی
علی گڑھ، یکم اگست (ہ س)۔ محکمہ صحت ڈینگو اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے عوامی بیداری مہم چلا رہا ہے۔ مریضوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔ مدراس سے علی گڑھ واپس آنے والے نوجوان میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد اب چھ ہو گئی ہے، ملیریا کا کوئی مریض نہیں ملا۔
ضلع ملیریا آفیسر ڈاکٹر راہول کلشریسٹھ نے کہا کہ کمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول اینڈ دستک مہم کے تحت ڈینگو اور ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے متعلق معلومات گھر، گھر پہنچائی جارہی ہیں۔ اگر کوئی متاثرہ پایا جاتا ہے تو متعلقہ علاقے میں احتیاطی کارروائی کی جاتی ہے۔
جمال پور کے نوجوان کو مدراس میں ڈینگی ہوا تھا۔ علی گڑھ واپسی پر نوجوان کے گھر اور آس پاس کے علاقوں میں اینٹی لاروا ڈرگ اسپرے اور فوگنگ کی گئی،نوجوان اب صحت مند ہے۔ صحت کے مراکز میں بخار میں مبتلا افراد کے خون کی جانچ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ کی ٹیم بخار کے دوران درد کش ادویات نہ لینے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے متعلق جانکاری دے رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ / محمد شہزاد