
جموں میں دوران ڈیوٹی جے سی او جاں بحق
جموں، 24 دسمبر (ہ س)۔ جموں میں دورانِ ڈیوٹی ایک آرمی جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شدید زخمی ہو گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح ہیش آیا ۔ذرائع کے مطابق جے سی او ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اچانک یہ واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی جانچ میں اس واقعے کا کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعے کے حالات و وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر