
جموں, 24 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں بالائی علاقوں میں حالیہ شدید برف باری کے پیش نظر برفانی تودے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ڈوڈہ، گاندربل، کشتواڑ، پونچھ اور رام بن اضلاع کے لیے کم درجے کی برفانی تودے کی وارننگ دی گئی ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ان اضلاع میں 2800 میٹر سے زائد بلندی پر برفانی تودہ گر سکتا ہے۔
انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برفانی تودوں کے خدشے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے جموں و کشمیر کے بیشتر بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر