ویسٹرن ریلوے: آر پی ایف نے 18 لوگوں کی جان بچائی، 378 بچوں کو انکے گھر والوں تک پہنچایا
- پچھلے 6 مہینوں میں ویسٹرن ریلوے کی ریلوے پروٹیکشن فورس کی شاندار کارکردگی احمد آباد، 7 جولائی (ہ
ویسٹرن ریلوے: آر پی ایف نے 18 لوگوں کی جان بچائی، 378 بچوں کو انکے گھر والوں تک پہنچایا


ویسٹرن ریلوے: آر پی ایف نے 18 لوگوں کی جان بچائی، 378 بچوں کو انکے گھر والوں تک پہنچایا


- پچھلے 6 مہینوں میں ویسٹرن ریلوے کی ریلوے پروٹیکشن فورس کی شاندار کارکردگی

احمد آباد، 7 جولائی (ہ س)۔ ویسٹرن ریلوے پروٹیکشن فورس نے بے حد ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جنوری تا جون 2024 کے دوران 18 افراد کی جانیں بچائیں۔ آپریشن جیون رکھشا اور آپریشن ننھے فرشتے کے تحت، ویسٹرن ریلوے پروٹیکشن فورس نے خواتین کمیشن اور کچھ غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر فالو اپ کارروائی کے ساتھ کل 378 بچوں کو بچایا اور انہیں ان کے خاندانوں سے ملانے میں مدد کی۔ اس سال آپریشن امانت کے تحت، ویسٹرن ریلوے پروٹیکشن فورس نے 5 کروڑ روپئے سے زیادہ کی قیمتی اشیاء ان کے حقیقی مالکان کو واپس کرائی ہیں۔ اسکے علاوہ چوری شدہ ریلوے املاک کی بازیابی کی صورت میں، ریکوری کا تناسب تقریباً 90 فیصد رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ریلوے ایکٹ کے تحت، ویسٹرن ریلوے پروٹیکشن فورس نے 98,000 سے زیادہ مقدمات درج کئے اور 2.27 کروڑ روپئے سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا۔ آپریشن ’’بھومی‘‘ کے تحت اس سال ناجائز قبضے ہٹانے کی متعدد مہمات بھی چلائی گئیں۔

ویسٹرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک نے کہا کہ ویسٹرن ریلوے پروٹیکشن فورس مشن یاتری سورکشنا کے تحت مسافروں کے خلاف جرائم کا مقابلہ کرنے کے علاقے میں ریاستی پولیس کی کوششوں کی تکمیل کرتا ہے۔ جون 2024 تک، ویسٹرن ریلوے کے آر پی ایف نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ، ٹویٹر اور ہیلپ لائن نمبر 139 کے ذریعے 17,000 سے زیادہ شکایات وصول کی ہیں اور ان کو نمٹا دیا ہے۔ سال 2024 میں، آر پی ایف نے 400 سے زیادہ مجرموں کو پکڑا ہے، جنہیں قانونی کارروائی کے لئے ریاستی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ مشن مہیلا سورکشا کے تحت، آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 162 کے تحت خواتین کوچوں میں سفر کرنے والے مجرموں کے خلاف متواتر کارروائی کی ہے اور 1.61 کروڑ روپئے سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبد الواحد


 rajesh pande