ساورکر ہتک عزت کیس: راہل گاندھی کو 23 اکتوبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری
ساورکر ہتک عزت کیس: راہل گاندھی کو 23 اکتوبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری ممبئی ، 05 اکتوبر ( ہ س )۔ پونے کی ایک خصوصی عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ونائک دامودر ساورکر ہتک عزت کیس میں 23 اکتوبر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لیے سمن
pune court send summon to rahul gandhi


ساورکر ہتک عزت کیس: راہل گاندھی کو 23 اکتوبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری

ممبئی ، 05 اکتوبر ( ہ س )۔

پونے کی ایک خصوصی عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ونائک دامودر ساورکر ہتک عزت کیس میں 23 اکتوبر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ یہ سمن ساورکر کے بھتیجے ایس۔ ساورکر کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں بھیجا گیا ہے۔

وکیل سنگرام کولہٹکر کے مطابق راہل گاندھی نے مارچ 2023 میں لندن میں دی گئی تقریر میں دعویٰ کیا تھا کہ ونائک ساورکر نے ایک کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے اور ان کے پانچ چھ دوستوں نے ایک مسلمان شخص کو مارا پیٹا تھا اور ساورکر اس سے خوش تھے۔

راہل گاندھی کے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے پونے کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایس ۔ ساورکر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ کبھی نہیں ہوا اور ساورکر نے کہیں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا۔ عدالت نے وشرام باگ پولیس اسٹیشن کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

وشرامباگ پولیس اسٹیشن نے تحقیقات کی اور رپورٹ پونے کی عدالت میں پیش کی۔ اس کے بعد عدالت نے اس معاملے میں راہل گاندھی کو سمن جاری کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

-------------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande