ایگزٹ پول: ہریانہ میں کانگریس اور جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت
نئی دہلی، 05 اکتوبر ( ہ س)۔ دو ریاستوں جموں کشمیر اور ہریانہ سے متعلق ووٹنگ کا عمل آج مکمل ہو گیا۔ ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت مل رہی ہے اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کثیرالجہتی مقابلے میں کس
ایگزٹ پول: ہریانہ میں کانگریس اور جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت


نئی دہلی، 05 اکتوبر ( ہ س)۔

دو ریاستوں جموں کشمیر اور ہریانہ سے متعلق ووٹنگ کا عمل آج مکمل ہو گیا۔ ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت مل رہی ہے اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کثیرالجہتی مقابلے میں کسی کو واضح اکثریت نہیں مل رہی ہے۔ یہاں حکومت بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہوگا۔ ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں پر آج ووٹنگ مکمل ہوئی۔ ایگزٹ پولس کے مطابق گزشتہ 10 سالوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی کو اس بار 20-32 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس کو ریاست میں 55 سے 62 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دوسری طرف جموں و کشمیر میں کثیر الجہتی مقابلہ ہے۔ یہاں 90 اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد ہے۔ بی جے پی، پی ڈی پی اور دیگر پارٹیاں آزاد لڑ رہی ہیں۔ یہاں کے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق کانگریس-این سی اتحاد کو 40 سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی اپنے بل بوتے پر سب سے بڑی پارٹی بن کر 27 سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے۔ ہریانہ کے ایگزٹ پول کے بارے میں، روزنامہ بھاسکر کے مطابق، بی جے پی کو 55 سے 59، کانگریس کو 44 سے 54، جے جے پی کو ایک اور سواتنتر کو 01 سے 05 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ دھرو ریسرچ کے مطابق بی جے پی کو 22 سے 32 سیٹیں مل سکتی ہیں، کانگریس کو 50 سے 64 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پیپلز پلس کے مطابق بی جے پی 20 سے 32، کانگریس 49 سے 61 اور دیگر تین سے چار سیٹیں لے سکتی ہے جب کہ اگر ہم جموں و کشمیر کے سروے کی بات کریں تو روزنامہ بھاسکر کے مطابق بی جے پی 20 سے 25 سیٹیں لے سکتی ہے۔ کانگریس-این سی اتحاد کو 35 سے 40 سیٹیں، پی ڈی پی کو 04 سے 7 اور دیگر کو 12 سے 16 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے-سی ووٹر سروے کے مطابق، بی جے پی 27 سے 32 سیٹیں، کانگریس-این سی 40 سے 48، پی ڈی پی 6 سے 12 اور دیگر 6 سے 11 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ پیپلز پلس کے مطابق بی جے پی کو 23 سے 27، کانگریس-این سی کو 46 سے 50، پی ڈی پی کو 7 سے 11 اور دیگر کو 4 سے 6 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande