الیکٹورل بانڈ اسکیم کی منسوخی کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست مسترد
نئی دہلی، 05 اکتوبر ( ہ س)۔ سپریم کورٹ نے انتخابی بانڈ اسکیم کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست کو خارج کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ
الیکٹورل بانڈ اسکیم کی منسوخی کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواست مسترد


نئی دہلی، 05 اکتوبر ( ہ س)۔

سپریم کورٹ نے انتخابی بانڈ اسکیم کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست کو خارج کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کا یہ حکم 25 ستمبر کا ہے جسے آج عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں ہے۔ 15 فروری کو سپریم کورٹ نے انتخابی بانڈز کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ 21 مارچ کو، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے انتخابی بانڈز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی تھیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ ووٹر کو سیاسی پارٹی کی فنڈنگ کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande