کپواڑہ انکاونٹر میں دہشت گرد مارا گیا، ایک فوجی شہید، افسر سمیت چار اہلکار زخمی
کپواڑہ، 27 جولائی ( ہ س)۔جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب مچل سیکٹر میں فوج نے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ اس دوران ایک زخمی میجر رینک کے افسر سمیت چار بھارتی فوجیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا
Terrorist killed in Kupwara encounter, one jawan martyred


کپواڑہ، 27 جولائی ( ہ س)۔جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب مچل سیکٹر میں فوج نے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ اس دوران ایک زخمی میجر رینک کے افسر سمیت چار بھارتی فوجیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک میجر رینک کے افسر سمیت پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک جوان شہید ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح مچل سیکٹر کی ورکنگ پوسٹ پر کچھ مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ اس کے بعد مستعد فوجیوں نے تیزی سے بھارتی سرحد کی طرف بڑھ رہے دہشت گردوں کوللکاروکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

سیکورٹی فورسز نے محاذ سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کردی۔ تصادم شروع ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ تصادم کے دوران ایک میجر رینک کے افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا لیکن ایک فوجی شہید ہوگیا۔ زخمی فوجیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ علاقے میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande