عمارت گرنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 8 تک پہنچی
لکھنؤ، 8 ستمبر (ہ س)۔ ٹرانسپورٹ نگر کے قریب ہفتہ کی شام ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد اتوار کی صبح تک 8 تک پہنچ گئی ہے۔ کئی گھنٹے تک چلے ریسکیو آپریشن میں 28 افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ امدادی
لکھنو کے ٹرانسپورٹ نگر میں عمارت گری، امدادی کام جاری۔


لکھنؤ، 8 ستمبر (ہ س)۔ ٹرانسپورٹ نگر کے قریب ہفتہ کی شام ایک تین منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد اتوار کی صبح تک 8 تک پہنچ گئی ہے۔ کئی گھنٹے تک چلے ریسکیو آپریشن میں 28 افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

امدادی محکمہ کی طرف سے اتوار کو بتایا گیا کہ سروجنی نگر کے ٹرانسپورٹ نگر میں واقع ایک تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ جس کے باعث 8 افراد ملبے میں دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت پنکج (40) ساکن آشیانہ، دھیرج (48) ساکن بنتھرا، ارون سونکر، راج کشور (27) ساکن عالم باغ روڈ اور جسمیت سنگھ ساہنی (41) ساکن گومتی نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ دیر رات مزید تین لاشیں نکالی گئیں اور ان کی شناخت راج کشور، ردرا یادو، جگروپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں میں راجندر، بھانو، شتروگھن، شیو موہن، پروینا، شانتی دیوی، آدرش یادو، کاجل، آکاش کمار، آکاش سنگھ، ونود یادو، آدتیہ، آکاش کمار، انوپ کمار موریہ، بہادر، اوم پرکاش، ہیمنت پانڈے، سنیل، دیپک کمار، ونیت کشیپ، لکشمی شنکر، اتل راجپوت، نیرج، لکشمی شنکر، ششانک، سونو ارمیلا اور ایک نامعلوم شخص اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے میں 5 خواتین اور 23 مرد زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، مقامی پولیس، پی اے سی، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا اور ملبے میں دبے لوگوں کو باہر نکالا۔ زخمی تین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande