وزیر اعظم نریندر مودی کے 74 ویں یوم پیدائش پر خاص: مودی کو کاشی میں گنگا نندن کا خطاب ملا
خاص ویڈیو بھی جاری ،پدم شری ڈاکٹر راجیشور اچاریہ نے گیت لکھا اور کمپوز بھی کیا وارانسی، 16 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 74 ویں سالگرہ 17 ستمبر 2024 کو ہے۔ وزیراعظم کی سالگرہ پر ان کی زندگی سے جڑے کئی معلوم اور نامعلوم پہلو بھی سامنے آئیں
وزیر اعظم نریندر مودی کے 74 ویں یوم پیدائش پر خاص: مودی کو کاشی میں گنگا نندن کا خطاب ملا


خاص ویڈیو بھی جاری ،پدم شری ڈاکٹر راجیشور اچاریہ نے گیت لکھا اور کمپوز بھی کیا

وارانسی، 16 ستمبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 74 ویں سالگرہ 17 ستمبر 2024 کو ہے۔ وزیراعظم کی سالگرہ پر ان کی زندگی سے جڑے کئی معلوم اور نامعلوم پہلو بھی سامنے آئیں گے۔ ایسے میں بھدینی کے رہنے والے ملک کے معروف موسیقار پدم شری ڈاکٹر راجیشور اچاریہ نے بھی ایک خاص انوکھی پہل کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کاشی میں ان کے تیسرے لوک سبھا انتخابات کے دوران گنگا نندن کا خطاب دے کر ان کی زندگی پر مبنی ایک خصوصی گیت کی تخلیق کی اوراسے کمپوز بھی کیا۔ ڈاکٹر اچاریہ کی پہل پر یہ گیت وزیر اعظم مودی کے تیسرے پارلیمانی انتخاب کے روڈ شو میں بھی خصوصی طور پر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی اسے بہت پسند کیا۔

ڈاکٹر راجیشور آچاریہ کے اس خصوصی گیت میں گنگا نندن، تو ابھینندن، پرگتی ساتھ وشواس سبکا..

ویڈیو میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی کی زندگی سے جڑے خاص لمحات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس گانے کو ڈاکٹر آچاریہ کی بہو ڈاکٹر شیوانی شکلا آچاریہ نے گایا ہے۔ ویڈیو کا کانسیپٹ پریتیش اچاریہ نے دیا ہے، انکیت سنگھ نے ایڈیٹنگ کی ہے، بیک گراو¿نڈ میوزک موہت نے دیا ہے تاہم خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم پر مبنی اس گانے میں نریندر مودی کا نام کہیں استعمال نہیں کیا گیا ہے۔لیکن بہترین انداز تحریر میں واضح طور پر جھلکتا ہے کہ خاص گیت میں کس شخصیت کی جانب اشارہ کیا جا رہا ہے ؟

ڈاکٹر راجیشور اچاریہ کے بیٹے پریتش اچاریہ نے بتایا کہ وارانسی میں انتخابات کے دوران وزیر اعظم نے ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ 'دس سال بعد ماں گنگا نے مجھے گو دبھی لے لیا ہے اور میں یہاں کا ہو گیا ہوں۔' پھر والد (ڈاکٹر راجیشور اچاریہ) نے یہ گیت لکھا۔ پریتیش اچاریہ نے کہا کہگیت پر مبنی ویڈیو کو وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کے بعد دیکھا گیا۔

پریتیش اچاریہ نے بتایا کہ والد نے کاشی میں وزیر اعظم مودی کو گنگا نندن کا خطاب بھاو پربھا پدم سنستھان آڈیٹوریم میں منعقدہ اجلاس میں کاشی کے لوگوں کی طرف سے دیا تھا۔ شری کاشی ودوت پریشد کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام نارائن دویدی ، شری چنتامنی گنیش مندر کے مہنت چلا سباراو سمیت کاشی کے دانشوروںنے اس وقت منظور کیاتھا۔

پدم شری راجیشور اچاریہ نے کہا تھا کہ یہ کاشی کے عام لوگوں کا اظہار ہے۔ اس سال مئی کے مہینے میں کاشی آنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے محسوس کیا کہ ماں گنگا نے انہیں گود لیا ہے۔ 13 مئی کو وزیر اعظم مودی کے انتخابی روڈ شو کے دوران، انہیں کاشی کے لوگوں کی جانب سے 'گنگا نندن' کے خطاب سے نوازا گیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande