کل سے راجستھان پبلک سروس کمیشن -2024 بھرتی میں 733 آسامیوں کے لئے فرام بھرنے کا عمل شروع، آخری تاریخ 18 اکتوبر
جے پور، 18 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ راجستھان اسٹیٹ اور ماتحت خدمات مشترکہ مسابقتی امتحان 2024 کے لئے درخواستیں کل یعنی 19 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ کل 733 آسامیوں میں سے اسٹیٹ سروس کی 346 پوسٹیں اور ماتحت سروس کی 387 آسامیاں
راس


جے پور، 18 ستمبر (ہ س)۔ راجستھان پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ راجستھان اسٹیٹ اور ماتحت خدمات مشترکہ مسابقتی امتحان 2024 کے لئے درخواستیں کل یعنی 19 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ کل 733 آسامیوں میں سے اسٹیٹ سروس کی 346 پوسٹیں اور ماتحت سروس کی 387 آسامیاں ہیں۔ درخواست کی آخری تاریخ 18 اکتوبر ہے۔ عمر کی حد کم از کم 21 سال اور زیادہ سے زیادہ 40 سال یکم1 جنوری 2025 کو ہونی چاہئے۔ نصاب ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور پری امتحان 2 فروری 2025 کو تجویز کیا گیا ہے۔ تاہم، آر اے ایس امتحان-2023 کی بھرتی کا عمل فی الحال جاری ہے، جو کہ 972 آسامیوں کے لئے ہے۔ اس کے مین امتحان کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔ راجستھان کے عام (غیر محفوظ) اور کریمی لیئر زمرہ کے درخواست دہندگان، دیگر پسماندہ طبقے، انتہائی پسماندہ طبقے کے لئے 600 روپئے اور غیر کریمی لیئر کے زمرے کے دیگر پسماندہ طبقے، انتہائی پسماندہ طبقے، اقتصادی طور پر کمزور طبقہ اور معذور درخواست دہندگان کے لئے 400 روپئے فارم فیس مقرر کی گئی ہے۔ امتحان کے حوالے سے معلومات ویب سائٹ https://rpsc.rajasthan.gov.in پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی معلومات کے لئے امیدوار 0145-2635212 اور 2835200 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande