وزارت اسٹیل ملک گیر پروگراموں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم شروع کرے گی
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ حکومت ہند کی اسٹیل وزارت منگل کو ملک گیر پروگراموں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کرے گی۔ اسٹیل کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق، یہ مہم مرکزی وزیر اسٹیل وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور ریاستی وزیر بھوپتی راجو سرینواس
Ministry of Steel to launch “Swachhata Hi Seva” campaign


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ حکومت ہند کی اسٹیل وزارت منگل کو ملک گیر پروگراموں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کرے گی۔ اسٹیل کی وزارت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق، یہ مہم مرکزی وزیر اسٹیل وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور ریاستی وزیر بھوپتی راجو سرینواس ورما کی قیادت میں شروع ہوگی۔ اس کے تحت اسٹیل کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی 17 ستمبر 2024 کو بھیلائی میں سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کریں گے۔

وزارت کے مطابق، 17 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے، اسٹیل روم، صنعت بھون، نئی دہلی میں صفائی کا عہد لیا جائے گا۔ اس تقریب میں، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) اور نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی ) کے اشتراک سے صفائی کو بہتر بنانے کے لیے دہلی کے بڑے سیاحتی مقامات پر 100 بڑے ڈسٹ بن تقسیم کیے جائیں گے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ 28 ستمبر 2024 کو، اسٹیل کے وزیر کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن میں شجر کاری ، صفائی مہم، کمیونٹی آوٹ ریچ، اسکول کی پہل اور کے آئی او سی ایل کے منگلور پلانٹ میں صفائی کی حلف برداری کی تقریب شامل ہے۔ اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت بھوپتی راجو سرینواس ورما 20 ستمبر 2024 اور 02 اکتوبر 2024 کو نرسا پورم میں شجر کاری اور صفائی مہم کی قیادت کریں گے۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، سکریٹری (اسٹیل) سندیپ پاونڈرک 21 ستمبر 2024 کو نہرو پارک، چانکیہ پوری، نئی دہلی میں صفائی کی دوڑ کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد، 02 اکتوبر 2024 کو ایک خصوصی پروگرام میں، صفائی متروں اور حفاظت متروں کو ان کی صفائی میں بہترین شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande