منی پور: کوکی عسکریت پسندوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو راکٹ فائر کیے، ایک ہلاک، چھ زخمی
امپھال، 07 ستمبر (ہ س)۔ کوکی عسکریت پسندوں نے منی پور کے بشنو پور ضلع میں دو آبادی والے علاقوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ فائر کیے ہیں۔ راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ یہ سب عام شہری ہیں۔ منی پور کے آئی جی پی (انٹیلی جنس) ک
منی پور: کوکی عسکریت پسندوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو راکٹ فائر کیے، ایک ہلاک، چھ زخمی


امپھال، 07 ستمبر (ہ س)۔

کوکی عسکریت پسندوں نے منی پور کے بشنو پور ضلع میں دو آبادی والے علاقوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ فائر کیے ہیں۔ راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ یہ سب عام شہری ہیں۔

منی پور کے آئی جی پی (انٹیلی جنس) کے کبیب نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوکی عسکریت پسندوں نے کل بشنو پور ضلع کے ایک آبادی والے علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے دو راکٹ داغے تھے۔ رات گئے راکٹوں سے گولے داغے گئے۔ آر کے ربیئی(78) کی اس واقعے میں موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ چھ دیگر شہری زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مسلح پولیس ٹیمیں اور اضافی سیکورٹی دستے ضلع کے پہاڑی علاقے میں پہنچ گئے۔ فضائی حدود میں گشت کے لیے فوجی ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائیوں کے دوران کل تین بنکروں کو تباہ کر دیا، جن میں دو ملسانگ گاو¿ں اور ایک چورا چند پور کے گاو¿ں لکا ملاسو میں شامل ہے۔ بشنو پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایک ٹیم کے ساتھ علاقے میں پہنچے تو مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے ان پر گولی چلا دی۔ تاہم جیسے ہی پولیس ٹیم نے جوابی کارروائی کی، جنگجو بھاگ کر چھپ گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande